جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہندو خاتون اسلام قبول کرنے کے بعد تحفظ کے لیئے عدالت پہنچ گئی

22 جولائی, 2019 12:40

کراچی: نو مسلم ہندو خاتون نے تحفظ کے لیئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہندو عورت پونم کی اپنی دس سالہ بچی کے ساتھ اسلام قبول کرنے کے بعد تحفظ کے لئے عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے عائشہ (پونم) اور ان کی بیٹی کو تحفظ دینے کا حکم دے دیا اور ایس ایچ او گلبہار، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 آگست تک تمام فرقین کو طلب کرلیا۔

عائشہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے اسلام قبول کرکے سرتاج سے شادی کی ہے۔ میرے سابق شوہر ہیرا لالا اور میرا سابق خاندان مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہم کراچی کے علاقے گارڈن میں رہتے ہیں۔

عائشہ کے مؤقف کے مطابق مسلمان ہونے کے بعد میری زندگی کو خطرہ ہے۔ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، تحفظ دیا جائے۔ میں نے اس ہی ماہ اسلام قبول کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top