جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ایس پی کارکنان قتل کیس : عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

22 جولائی, 2019 12:10

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے بانی سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

رضویہ کے علاقے میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملے میں دو کارکنان کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، پی ایس پی آفس پر حملے میں 9 ملزمان گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان میں رضا علی عرف سولجر ، قاضی انیس عرف کیپٹن ، وقاص ، شہریار عرف شیری، اور محسن احمد عرف شاہ جی بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتش اعتراف کیا ہے کہ پی ایس پی کے ٹاؤن آفس حملہ بانی ایم کیو ایم کے کہنے پر کیا گیا، مفرور ملزمان میں ایم کیوایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز سمیت 7 ملزمان شامل شامل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی۔

ملزمان نے 23 دسمبر 2018 کو رضویہ تھانے کی حدود میں پی ایس پی کے ٹاؤن آفس پر حملہ کیا تھا، حملہ میں پی ایس پی کے ٹاؤن جنرل سیکریٹری نعیم اور یوسی انچارج اظہر عرف سیاں ہلاک ہو گئے تھے، ملزمان کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top