مقبول خبریں
اینکر قتل کیس : ڈی آئی جی ساؤتھ، تحقیقاتی کمیٹی کی کارکردگی سے ناخوش
کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ نے تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کے معاملے پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل تحقیقاتی کمیٹی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے اہلکاروں سے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے زائد گذرگیا، ملزم عادل زمان گرفتار کیوں نہیں ہوسکا ہے۔ جلد سے جلد ملزم عاد ل کو گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔
مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے بھی ملزم عادل زمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ عادل زمان، عاطف زمان کا بھائی ہے اور قتل کیس میں شریک ملزم ہے۔