جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اینکر کے قتل کے الزام میں گرفتار عاطف حسین کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

15 جولائی, 2019 10:14

کراچی: اینکر مرید عباس کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کے ملزم عاطف حسین کو آج ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی افسرنے ملزم عاطف سے متعلق ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

پولیس کو مرید عباس قتل کیس میں ایک پندرہ سالہ نوجوان کی بھی تلاش ہے۔ پندرہ سالہ اسامہ عاطف زمان کے دفتر میں ملازم تھا۔ مرید عباس کے قتل کے وقت اسامہ دفتر میں موجود تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق عاطف زمان سے دوستوں نے رقم کا پہلا مطالبہ جنوری 2019 میں کیا تھا۔ عاطف زمان نے جنوری میں مرید عباس ، خضر اور عمر ریحان کے ساتھ بیرون ملک سفر بھی کیا تھا۔ چاروں دوست باکو گئے تھے۔

عاطف زمان کو 9 جولائی کی رات ساوتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ملزم کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top