جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی : جوڑیا بازار اور گلشن معمار میں کارروائی، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

13 جولائی, 2019 12:54

کراچی : جوڑیا بازار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں 9 اپریل کو سلیم نامی تاجر کو قتل کرنے والے باپ بیٹے سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلشن معمار میں بھی کارروائی کی گئی جہاں سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزم پر ممتاز اقبال عرف جرمن من اور نوید اقبال کی نشاندہی پر پر پانچ کلاشنکوف ، پانچ مختلف ایم پی فائیو، نائن ایم ایم، گیارہ دستی بم، ایس ایم جیز، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یو ایس بی، اور سی ڈیز برآمد کی گئیں۔

رینجررز کے مطابق کارروائی کے دوران گولیوں کی بھی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top