جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ حکومت کا قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

12 جولائی, 2019 12:18

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت و پرائسز کنٹرول اسماعیل راہو نے ہدایت کی ہے کہ کمشنرز اور پرائسز مئجسٹریٹ روزانہ کے بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں۔ سندھ بھر کے پرائسز مئجسٹریٹ بازاروں، دکانوں، ٹھیلوں کے ریٹ چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نان بائی سے لیکر دودھ والے تک کسی کو بھی قیمت میں اضافہ نہیں کرنے دے گی۔ مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، سندھ حکومت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دے گی۔ نیازی سرکار نے ملک بھر میں مہنگائی کی انتہا کردی ہے۔  

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تاجر، ٹرانسپورٹرز، ڈیری فارمرز سے لیکر نان بائی تک مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورسڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ نئے پاکستان والوں کا ایجنڈا اپوزیشن سے انتقام رہ گیا ہے، حکمران اپنی ناکامیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top