مقبول خبریں
کراچی : آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی
کراچی : شاہ لطیف تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم خالد نے گلی خالی دیکھ کر آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم برائی کی نیت سے بچی کو مکان میں لے گیا۔
مکینوں نے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر درندہ صفت ملزم کو پکڑ لیا۔ علاقہ مکینوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں بچی سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کرلیا ہے۔