جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لیاری میں موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار

10 جولائی, 2019 10:38

کراچی : لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں موٹرسائیکل چور گرفتار کرلیئے گئے۔

ایس ایچ او چاکیواڑہ کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیئے ہیں۔

گرفتار ملزمان ملزم سیف الله اورعابد موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی واردات کے ساتھ لوٹ مار بھی کرتے تھے۔ ملزمان چاکیواڑہ میں ہی صدیق کباڑی والے کو چوری کی موٹر سائیکل فروخت کردیتے تھے۔

ملزمان کی نشاندہی پر صدیق کباڑی کی دکان سے دو موٹرسائیکلیں اور ان کا کھلا سامان برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top