جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لیجنڈ گلوکارمسعود رانا کی 81ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

09 جون, 2019 10:59

کراچی: لازوال گیتوں کو آواز دینے والے لیجنڈ گلوکارمسعود رانا کی آج اکاسویں سالگرہ منائی جارہی ہے

پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنی لازوال آواز دینے والے لیجنڈ گلوگار مسعود رانا اپنی سالگرہ پر سب کو بہت یاد آرہے ہیں۔۔مسعود رانا کے چاہنے والے آج بھی ان کے مسحور کن گیتوں کو نہیں بھول پائے

نامور گلوگار مسعود رانا 1960 کے اوائل سے 1980 تک پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے۔

مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔۔فلمی کیریئر کا آغاز 1962 ء میں فلم انقلاب سے کیا۔

وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے منفرد گلوکار تھے۔۔ فنی کیرئیر میں ایک ہزار گانے ریکارڈ کروائے جبکہ چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ ان کے گائے ہوئے نغموں کی گونج آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top