مقبول خبریں
اداکارہ وینا ملک صحافی کی ٹوئٹ پر ناراض ہوگئیں
کراچی: اداکارہ وینا ملک نے آئی ایم ایف سے متعلق ایک صحافی کی ٹوئٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنز کے تیر برسا دئیے۔
اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابتوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں سوال اٹھایا کہ کیا آئی یم ایف نے 70 سالوں میں ڈکٹیٹ نہیں کیا ؟ کیا پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کو ڈکٹیٹ کر رہا ہے؟
انہوں نے سابقہ حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ پچھلی حکومتوں نے آئی ایم ایف کو قرض دیا تھا، اس دور میں یہاں دودھ کی نہریں بہہ رہیں تھیں پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف سےبیل آوُٹ پیکیج کا پوگرام فائنل ہوا تھا، جس کے مطابق آئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا۔