مقبول خبریں
ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 23 ارب 44 کروڑ روپے رہی
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 23 ارب 44 کروڑ روپے رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی کم ترین سطح 36136رہی ہے۔
100 انڈیکس 161 پوائنٹس کمی سے 37131 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس نے 1343 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔