جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وائٹ کالر کرائم ہی ترقیاتی کاموں کی بربادی کی وجہ ہے : وزیراعظم

26 اپریل, 2019 10:41

بیجنگ : وزیر اعظم عمران خان نے چین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مدد ملی، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے گوادر سمیت پاکستان میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کوتوانائی کےشعبے میں مدد ملی ہے، یہ فورم باہمی رابطوں اورتعاون کا اہم ذریعہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے گوادر سمیت پاکستان میں انقلابی تبدیلیاں آئیں۔

عمران خان نے کہا کہ چین نے 8 کروڑلوگوں کوغربت سے نکالا ہے، پاکستان بھی احساس پروگرام کے تحت ملک میں غربت کا خاتمہ چاہتا ہے، پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون پر چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اورچین سی پیک کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھ رہےہیں، وائٹ کالر کرائم ہی ترقیاتی کاموں کو بربادکرتا ہے، پاکستان وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اپنے پانچ نکات پیش کیئے، نکات میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں، سیاحت کا فروغ ، کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈز کا قیام اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں۔

پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ اہمیت کا حامل ہوگا ہم بنیادی ڈھانچے، ریلوے ، آئی ٹی اور توانائی میں چین کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں اس کے ساتھ زراعت، صحت اور تعلیم میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top