جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پلے بیک سنگراحمد رشدی کی سالگرہ کا دن منایا جارہا ہے

24 اپریل, 2019 10:08

کراچی: نامور پلے بیک سنگراحمد رشدی اپنی شوخیلی آواز کے باعث تین عشروں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرچھائے رہے ، احمد رشدی کل کی طرح آج بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہیں ۔

احمد رشدی 24 اپریل 1934 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ 1954 میں پاکستان آکر کراچی ریڈیو سےگانے کا آغاز کیا اور کامیابی کی منزلیں طے کرتےچلے گئے ۔

انہوں نےتین دہائیوں تک فلم نگری پر راج کیا ،ان کی شوخ و چنچل آوازمیں گائے گیتوں کا جواب نہیں۔

احمد رشدی کوپاکستان فلم انڈسٹری کے پہلے پاپ سنگرہونےکا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

انہوں نے فلمی گیتوں کواپنی سریلی آوازسے ہم آہنگ کر کے پر اثر بنانےکی نئی روایت ڈالی۔

یادگارفلمی نغموں میں بندرروڈ سے کیماڑی ،گول گپے والا، کچھ لوگ روٹھ کر ، اک میں ہی برا ہوں اور دیگرشامل ہیں ۔

احمدرشدی 11 اپریل 1983 کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے ۔ بعد از مرگ انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top