جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تھرپارکر میں دستکاري کي فروغ دلانے کے لیے ایک روزہ نمائشی فیسٹیول کا انعقاد

22 اپریل, 2019 16:02


تھرپارکر: حکومت سندہ اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس کراچی کے اشتراک سے تھر کے ہینڈیکرافٹس کو فروغ دلانے کے لیئے ایک روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جو کہ لاکھوں روپے بجیٹ خرچ کرکے فیسٹیول منعقد کیا گیا۔

تھرپارکر کے شھر مٹھی میں حکومت سندہ اور انسٹیٹیوٹ آٰف بزنس ایڈمنسٹریٹ کراچی نے مٹھی کے نیو گڈی بھٹ کے مقام پر تھرپارکر کی خواتین کے ہاتھوں سے بنائی گئی دستکاري کي فروغ دلانے کے لیے ایک روزہ نمائشی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں پر خواتین نے مختلف دستکاری اشیاء کے اسٹالز لگائے۔

اس فیسٹیول میں  تھرپارکر کی محنت کش خواتین نے اپنے ہاتھوں کی مدد سے تھری رلیاں، چادرین، گج، چوڑیاں، اور شالین تھری کپڑے بنائے جو کہ اسٹالز پر نمایاں رہے،جوکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے بجیٹ خرچ کرکےاس فیسٹیول کو منعقد کیا مگر فیسٹیول شہر سے دور ہونے کے باعث لوگوں کی شرکت کم دیکھنے کو ملی۔

جبکہ اس فیسٹیول میں شریک ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ملی ہے کہ تھرپارکر کے اندر اس طرح کا فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top