جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملکہ غزل اقبال بانو کی دس ویں برسی

21 اپریل, 2019 17:19

ملکہ غزل اقبال بانوکواپنےپرستاروں سےبچھڑے10برس بیت گئے۔ لیکن ان کی گائی غزلیں سن کرآج بھی دل کےتاربجنےلگتےہیں ۔

نامورگلوکارہ اقبال بانو1935کودہلی میں پیداہوئیں۔ انھوں نے1950میں ریڈیوپاکستان سےگلوکاری کاآغازکیا۔
 کلاسیکی اورنیم کلاسیکی غزل گائیکی کےعلاوہ ٹھمری اوردادرامیں بھی ان کاکوئی ثانی نہ تھا ۔

انہوں نے جن فلموں کو اپنی آواز سے سجایا ان میں ریحانہ، چپکے چپکے، ہیر رانجھا، غلط فہمی، مینا، مندری، گمنام، قاتل، آنکھ کا نشہ، کچیاں کلیاں، دل میں تو، حسرت، واہ رے زمانے، سرفروش، عشق لیلیٰ، شیرا، ناگن، بہروپیا، گل بکاولی، چراغ جلتا رہا اور ایک منزل دوراہیں کے نام سرفہرست ہیں۔

ان کاگایاہوافیض احمدفیض کاکلام ” ہم دیکھیں گے”اس قدرمشہورہواکہ سماجی ظلم وجبرکےخلاف اٹھنے والی ہرآوازاورہرتحریک کامقبول ترانہ بن چکاہے۔

حکومت پاکستان نےانیس سونوےمیں انھیں صدارتی تمغابرائےحسن کارکردگی سےبھی نوازا۔

اقبال بانو21 اپریل 2009 کواپنےخالق حقیقی سےجاملیں۔ وہ لاہور میں احمد بلاک، گارڈن ٹاﺅن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔



Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top