جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کا دھندہ کرنے والے دو منی ایکسچینجر پر چھاپہ

18 اپریل, 2019 13:51

ایف آئی اے کے بلیو ایریا اور ایف ٹین مرکز میں غیرقانونی طور پر فارن کرنسی ایکسچینج کا دھندہ کرنے والے دو منی ایکسچینجر پر چھاپے مارے گئے ۔پراچہ منی ایکچینج کی دونوں فرنچائز سے 60 لاکھ روپے ضبط کرکے انکوائری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے بلیو ایریا اور ایف ٹین مرکز میں غیرقانونی طور پر فارن کرنسی ایکسچینج کا دھندہ کرنے والے دو منی ایکسچینجر پر چھاپے مارے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق پہلا چھاپہ بلیو ایریا میں پراچہ انٹر پرائزر پرمارا گیا۔ بلیوایریا میں چھاپہ میں ہزاروں پاؤنڈز، ڈالر و دیگر غیر ملکی کرنسی ایف آئی ے نے قبضہ میں لے لی۔

 دوسرا چھاپہ بھی پراچہ انٹرنیشنل ایکچینج پر انکی ایف ٹین مرکز میں فرنچائز پر مارا گیا۔ پراچہ منی ایکچینج کی دونوں فرنچائز سے ستاسٹھ لاکھ روپے ضبط کرکے انکوائری شروع کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top