جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کے بہترین آفیسرز کی فہرست مرتب

16 اپریل, 2019 12:25

اسلام آباد: اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان سے جوان مانگ لیے۔ وزارت داخلہ نے 4وں صوبوں سے پولیس کے بہترین آفیسرز کی فہرست مرتب کرلی۔ ٹریننگ کے بعد جوانوں کو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے 4وں صوبوں سے پولیس کے بہترین آفیسرز کی فہرست مرتب کرلی جس میں وفاقی دارلحکومت، کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی جوان منتخب کرلئے۔

منتخب کئے گئے 500 جوانوں کی ٹریننگ جولائی اور اگست میں ہوگی۔ منتخب اہلکاروں میں 20 فیصد خواتین اہلکار بھی شامل ہونگی۔جبکہ پنجاب پولیس سے 197، سندھ سے 153، کے پی کے 72 اور بلوچستان سے 36 جوان منتخب کئے گئے۔

اسلام اباد سے 12، آذاد جموں کشمیر 8 اور جی بی سے 6 اہلکار منتخب کئے۔ موٹروے،ایف آئی اے، نیب، آئی بی اور دیگر اداروں سے 16 اہلکار منتخب کئے گئے ہیں۔  

سیٹ ٹیسٹ کیلئے اقوام متحدہ کا وفد جولائی کو پاکستان پہنچے گا۔ ٹریننگ کے بعد جوانوں کو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جائےگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top