جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

‘‘اغوا برائے تنخواہ’’ ملازمین نے کمپنی کے مالک کو اغوا کرلیا

11 اپریل, 2019 10:51

بینگلور: بھارت میں آٹھ ماہ مسلسل کام کے بعد بھی تنخواہ نہ دینے والے باس کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بینگلور کی سافٹ ویئر ہاؤس کے ملازمین آٹھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دل برداشتہ ہو کر کمپنی کے مالک کو ہی اغوا کر لیا۔

کمپنی کے 23 سالہ مالک سُجے نے سافٹ ویئر ہاؤس قائم کیا جو مارکیٹ میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا اور بدترین نقصان کا شکار ہوگیا جس کے باعث کمپنی کے مالک کو مجبوراً کام بند کرنا پڑا۔

کمپنی کے ملازمین جو پہلے ہی بغیر تنخواہ کے کئی ماہ سے کام رہے تھے، کمپنی کے بند ہونے پر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور انتہائی اقدام اٹھا لیا۔

دفتری ملازمین مالک کو بہانے سے فارم لے گئے جہاں اسے ایک کمرے میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے تنخواہ دینے کی یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا۔

سُجے نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top