جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وفاقی ٹیکس کا نوٹس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت

10 اپریل, 2019 11:31

لاہور: وفاقی ٹیکس محتسب کا ازخود نوٹس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب کو لئے گئے ازخود نوٹسز پر بھی کارروائی سے روک دیا گیا۔ جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت اور وفاقی ٹیکس محتسب سے 25 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے انکم ٹیکس کمشنر جبران مسعود کی درخواست پر سماعت کی۔ جبکہ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  وفاقی ٹیکس محتسب کو کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس لے کر کارروائی کا اختیار نہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب آرڈیننس کی دفعہ 9 سب سیکشن 2 کے تحت ٹیکس محتسب ازخود نوٹس نہیں لے سکتا۔ عدالت میں زیر سماعت کسی بھی معاملے پر وفاقی ٹیکس محتسب کارروائی نہیں کرسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top