جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہماراکام حملہ کرنا ہے ہلاک افراد کو گننا نہیں، بھارتی ایئرچیف

04 مارچ, 2019 19:21

پلوامہ واقعے کے بعد سے بھارت سیاسی اورسفاتی محاذ پر ناکام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج بھارتی فضائیہ کےسربراہ نے پریس کانفرنس میں بالاکوٹ حملے کی حقیقت پرسوال اٹھا دیے دوسری جانب امریکی اخبارنے بالاکوٹ حملے میں پاکستان کی جیت پرمہرثبت کردی۔
پلوامہ واقعے کے بعد سےبھارتی حکومت خود پیدا کیے مسائل میں پھنسی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بالاکوٹ میں پاک فضائیہ کےشاہینوں سےمڈ بھیڑ میں ساڑھےتین سو پاکستانیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کسی کے حلق سے نیچے نہیں اتر رہا۔
آج بھارتی فضائیہ کے سربراہ بریندرسنگھ نے بالاکوٹ واقعے میں ساڑھے تین سو پاکستانیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے سے ہاتھ اٹھا لیے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا کام ٹارگٹ کونشانہ بنانا ہوتا ہے۔ ہلاک یازخمی ہونے والوں کی تعداد گننا ہمارا کام نہیں۔
ایک سال قبل انہی بھارتی فوج کےسربراہ کا کہن اتھا کہ کون کہتا ہےکہ رافیل طیاروں کی ضرورت نہیں، دوسرے ممالک نے اپنے طیارے اپ گریڈ کرلیے مگر ہم نے نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top