مقبول خبریں
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے شعیب ملک کو دھمکی دے ڈالی
بھارتی انتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی برقرار، ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔ بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے شعیب ملک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا شعیب ملک کو بھارت نہیں آنےدیں گے۔ راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے بھی ہٹایا جائے۔
بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ’ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ سے من کو تکلیف پہنچی، شعیب ملک کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔
راجہ سنگھ نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کی ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ ہم ثانیہ مرزا کو تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے۔ ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔