جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، ترک صدر

04 مارچ, 2019 13:44

ترک صدر طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ کشیدگی میں کمی کے لیے خود پرعائد فرائض ادا کریں گے۔
ترک صدرطیب اردوغان نے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک قوم جب بھی کسی مشکل حالات سے گزری پاکستانی بھائی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top