جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے، شیریں مزاری کا جنیوا میں کانفرس سے خطاب

03 مارچ, 2019 15:18

بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ شیریں مزاری نے کہنا ہے کہ کشمیر کا المیہ اب اختتام کو پہنچنا چاہئیے۔

انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں 11 جون 2018 کو جو رپورٹ پیش کی اس رپورٹ کے حوالے سے جنیوا میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شیریں مزاری نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا المیہ اب اختتام کو پہنچنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بصیرت اور دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث عالمی برادری مسئلے کی اہمیت کو سمجھنا شروع کردیا ہے۔

کانفرنس کے میزبان کشمیری رہنما بیرسٹر عبدالمجید نےاپنے خطاب میں عالمی اداروں اور خصوصا یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگے بڑھیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں جبکہ پی لسٹ میں شامل سابق رکن یورپی پارلیمنٹ مسٹر فرانک، وہاب الہانی، انسانی حقوق کی علمبردار مدام سوریہ گوئید اور کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد شال نے مطالبہ کیا کہ بھارت جبر و ظلم کا احاطہ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر کی رپورٹ میں درج سفارشات پر عمل کرے۔ کشمیری رہنماؤں نے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ کشمیریوں کو اور ان کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو تسلیم کیا جائے۔ پاکستانی مشن جنیوا میں تعینات پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک کی مجموعی صورتحال پر موجودہ حکومت کے امن کی جانب اقدامات کی تعریف کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top