جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران: تفتان بارڈر پر زائرین کا دھرنا

03 مارچ, 2019 14:49

دو ہفتے سے زائد دن گزرنے کے بعد تفتان پر روکے جانے والے سینکڑوں زائرین نے پاک ایران شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔
ایران عراق سےواپس آنے والے زائرین کی بڑی تعداد تفتان بارڈ پر موجود ہے۔ 500 سو سے زائد زائرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ زائرین نے شکوہ کیا کہ 18 فروری سے پاکستان ہاؤس میں ٹہرایاہواہے۔ ہرروز سیکورٹی قافلے کی صورت میں واپسی جانے کا بتایا جاتا ہے۔ نہ ہمارے جانے کا بندوبست کیا جارہاہے نہ جانے دیا جارہاہے۔
سخت سردی میں موجود زائرین میں عارضہ قلب میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔ دو ہفتے سے زائد دن گزرنے کے بعد تفتان پر روکے جانے والے سینکڑوں زائرین نے پاک ایران شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ایران سے آئے زائرین کو تفتان بارڈر پر روکا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top