مقبول خبریں
امریکا نےاسامہ بن لادن کے بیٹے کی گرفتاری پر 10 لاکھ ڈالرکااعلان کردیا
امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں مدد کرنے پر دس لاکھ ڈالر کا اعلان کردیا ہے۔
اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن القاعدہ سے منسلک ہےاورحمزہ بن لادن امریکا اور اتحادیوں کو حملوں کی دھمکی دے چکاہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ بن لادن نے 11 ستمبر حملوں کے ماسٹر مائنڈ محمد عطا کی بیٹی سے شادی کی تھی۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ بن لادن افغانستان، شام یا ایران میں ہوسکتا ہے۔