جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت اسنوکر مقابلے کی میزبانی سے بھی محروم

25 فروری, 2019 20:51

بھارت کو اپنے انتہا پسندانہ رویے پر ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشین اسنوکر ٹورنامنٹ کے لیے ویزا جاری نہ کرنے پر بھارت سے ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ اور اسنوکر مقابلے کی میزبانی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں شریک ہونے والے 24 میں سے 6 کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے تھا جس کے لیے پاکستان نے ویزا کے لیے درخواست نہیں دی تھی لیکن ایشین اسنوکر کنفیڈریشن نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارت سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دینے کی گارنٹی طلب کی تھی لیکن انہوں نے دینے سے انکار کردیا جس پربھارت میں ہونے والے ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مقابلے کے لیے ویزا دینے سے انکار کیا ہو بلکہ پڑوسی ملک بھارت  نےکچھ  دنوں قبل شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے دو پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے بھی  انکار کردیا تھا۔

اس کے بعد انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن نے مذکورہ ایونت سے اولمپکس کوالیفائر کا درجہ واپس لیتے ہوئے بھارت کو مستقبل کے تمام عالمی ایونٹس کی میزبانی سے محروم کردیا تھا اور دیگر کھیلوں کے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت کو دی گئی میزبانی واپس لے لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top