جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میں دوستوں پر قربان ہونے والا شخص ہوں، نوازشریف کو کل جیسے واقعے سے بچانا چاہتا تھا وہ….

08 جولائی, 2018 11:28

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کل کے واقعے سے بچانا چاہتا تھا وہ خود فیصلہ کریں کہ میں ٹھیک تھا یا انہیں اس نہج تک پہنچانے والے لوگ درست تھے۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں ایون فیلڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کے ناراض رہنما نے کہا کہ میں دوستوں پر قربان ہونے والا شخص ہوں، نوازشریف کو کل جیسے واقعے سے بچانا چاہتا تھا وہ خود فیصلہ کریں کہ میں ٹھیک تھا یا وہ لوگ، جنہوں نے نواز شریف کو اس نہج تک پہنچایا۔

چوہدری نثار نے ایک بار پھر نواز شریف کی بے وفائی کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 34 سال کی وفاداری کے بدلے مجھ سے بے وفائی کی اور میری وفاداری کا مجھے یہ صلہ دیا گیا میں نے ٹکٹ نہیں لیا، لوگ چھوٹے عہدے کے لیے سب کچھ بول جاتے ہیں میں کبھی کسے کے پیچھے کھڑا نہیں ہوا، 34 سال سے سیاست کررہا ہوں کبھی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی، نواز شریف نے کہا درخواست دیں ٹکٹ مل جائے گا لیکن میں تھوک کر چاٹنے والوں میں سے نہیں ہوں۔
سابق وزیر داخلہ نے اپنے مخالف تحریک انصاف کے امیدوار غلام سرور خان کو ایک چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میرا مخالف پارٹیاں بدل کر عمران خان کے جھنڈے تلے انقلاب کی باتیں کرتا ہے سرور خان کے منہ سے غلط باتیں نکلتی ہیں، سرور خان پی ٹی آئی کا ٹکٹ چھوڑو اور بغیر ٹکٹ میرا مقابلہ کرو۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا ان کا مقابلہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کیا جائے اگر انہوں نے ترقیاتی کام کسی سے کم کرائے تو عوام انہیں ووٹ نہ دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top