مقبول خبریں
منی لانڈرنگ کیس، سماعت کے لئے فریال تالپور عدالت میں پیش
بینکنگ کورٹ میں سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لئے فریال تالپور عدالت میں پیش ہوگئیں۔ عدالت ان کی ضمانت چار ستمبر تک بڑھا دی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانت کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اٹھارہ اگست تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے لئے فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئی جو حاضری لگا کر روانہ ہوگئیں۔
وکیل ایف آئی نے عدالت بتایا کہ تفتیشی افسر انور مجید اور عبدالغنی مجید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ہیں، تفتیشی افسر انور مجید اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرکے آج کراچی پہنچیں گے۔
تفتیشی افسر شہر میں نہ ہونے کے باعث درخواست ضمانتوں پر دلائل دینے سے قاصر ہیں۔۔تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے