جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی درخواست ضمانت ملتوی

15 اگست, 2018 13:26

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورسابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ہے جس میں عدالت نیب کو لیاقت جتوئی کے خلاف تیس اگست تک جواب جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورسابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی لیاقت جتوئی کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی ہے۔

عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں تحریری جواب جمع کرنےکے لیےمہلت دی جائے۔

جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا سے اطلاع مل رہی ہے کے ریفرنس دائر ہوچکا ہےمگر نیب احکام مزید ملہت مانگ رہےہیں۔

نیب نےلیاقت جتوئی کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر ریفرنس دائر کرنےکا اعلامیہ جاری کیا تھا عدالت نے نیب کو تیس اگست تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top