جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

7 دن میں 3دہشت گرد حملے ہارون بلور , سراج رئیسانی سمیت 98 سے زائد افراد جاں بحق

13 جولائی, 2018 20:18

لاہور: انتخابی سرگرمیوں پر 7 دن میں 3دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 98 سے زائد افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں بھی ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

گزشتہ دنوں پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے تھے جب کہ اس حملے میں 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھےجبکہ عوامی پارٹی کی انتخابی کارنر میٹنگ پر ہونے والے خووکش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 70افراد شہید جبکہ 120افراد  زخمی ہوئے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top