جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کے امیر ترین بھکاری کی دولت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

19 ستمبر, 2024 10:02

بھیک مانگنے کو عام طور پر غربت سے منسلک کیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں نے اسے زیادہ کمائی والا پیشہ نہ صرف سمجھا بلکہ اسے حقیقت میں بھی تبدیل کیا۔

بعض بکھاریوں کے لیے بھیک مانگنا حیرت انگیز طور پر منافع بخش کاروبار بھی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا امیر ترین بھکاری کہاں رہتا ہے اور اس کے پاس مجموعی طور پر کتنی دولت ہے؟ اس حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں امیر ترین بھکاری کی یومیہ سے لیکر ماہانہ آمدنی اور اس کے اہل خانہ کے کاروبار بھی بتائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جین نامی بھکاری کا تعلق انڈیا سے ہے جس کی مجموعی دولت 7.5 کروڑ روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی کے رہنے والے 54 سالہ جین پچھلے 40 سالوں سے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ان کی یومیہ کمائی 2,000 سے 2,500 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

گداگروں میں علاقائی حدود کا تنازع، بھکاری خاتون عدالت پہنچ گئی

جین بھیک دن میں 10 سے 12 گھنٹے بھیک مانگتے ہیں اور کوئی چھٹی نہیں کرتے جب کہ حیران کن طور پر وہ ممبئی میں 1.2 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔

یہ بھکاری اپنی بیوی، دو بیٹوں، بھائی اور والد کے ساتھ رہتے ہیں، انہوں نے بچوں کا مہنگے اسکولوں میں داخلہ کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جین کے اہل خانہ کے دیگر افراد اسٹیشنری کی دکان چلاتے ہیں، ان کے پاس دو دکانیں بھی ہیں جن سے انہیں 30 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ملتا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق جین کو بھیک مانگنا پسند ہے اور وہ اسے ترک نہیں کرنا چاہتے جب کہ جین کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں خیراتی اداروں کو رقم بھی عطیہ کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top