جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت کا کرسٹیانو رونالڈو کو بڑے اعزاز سے نوازنے کا اعلان

18 ستمبر, 2024 13:12

کرسٹیانو رونالڈو کے آبائی ملک پرتگال نے فٹ بال لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انوکھا طریقہ تلاش کرلیا۔

39 سالہ رونالڈو نے حال ہی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ میچ کے دوران اپنا 900 واں گول اسکور کرکے فٹ بال کی ایک اور تاریخی تعریف اپنے نام کی ہے۔

چار بار یورپی گولڈن شو جیتنے والے کی اسٹار پاور کی کوئی حد نہیں کیونکہ حال ہی میں انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ارب فالوورز رکھنے والے پہلے شخص بن کر سوشل میڈیا کی تاریخ رقم کی۔

اسپورٹس کیڈا کے مطابق ان تمام شاندار کامیابیوں اور ریکارڈز کے بعد پرتگال نے مبینہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سب سے مشہور اور کامیاب فٹ بالر کے اعزاز میں "7” یورو کا سکہ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

سکے پر پانچ بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو کی تصویر ہوگی اور اس پر ‘سی آر 7’ کا نشان بھی ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لانچ ہونے کے بعد یہ سکہ پرتگال بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top