جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں ایک بار پھر گرمی بڑھنے کی پیشگوئی

17 ستمبر, 2024 13:31

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کل سے مطلع صاف اور دھوپ رہے گی۔شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر کا پارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کو کیا نقصان ہوگا؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

محکمہ موسمیات کے مطابق  بدھ اور جمعرات کو درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے جب کہ ضلع جامشورو میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top