جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مون سون بارشوں سے تاج محل کو شدید نقصان، ویڈیو وائرل

15 ستمبر, 2024 09:10

حالیہ شدید بارشوں کے باعث دنیا کے عجائب اور محبت کا شاہکار تصور کیے جانے والے تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی۔

ھارت میں حالیہ مون سون اسپیل نے تباہی مچادی، بھارتی شہر آگرہ میں تین روز سے جاری موسلا دھار بارش کے سبب سترویں صدی کے مقبرے تاج محل کو نقصان پہنچا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ تاج محل کے احاطے میں موجود چاروں باغوں میں سے ایک مکمل زیرآب آچکا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے تاج محل کی عکس بندی پر پابندی عائد کردی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top