جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کسانوں سے بھری کشتی دریا میں اُلٹ گئی، 64 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

15 ستمبر, 2024 08:57

نائجیریا کے شمال مغربی صوبے زمفارا میں ایک دریا میں کسانوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

70 کسانوں کو لے جانے والی لکڑی کی ایک کشتی ہفتہ کی صبح گومی قصبے کے قریب ندی پار کرکے ان کے کھیتوں تک لے جاتے ہوئے الٹ گئی۔

مقامی حکام نے فوری طور پر رہائشیوں کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے لیے متحرک کیا اور تین گھنٹے بعد افراد کو ریسکیو کیا۔

حکام کی جانب سے خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ لاپتہ افراد اب تک زندگی کی بازی ہارچکے ہوں گے

امدادی کارروائیوں کی قیادت کرنے والے مقامی ایڈمنسٹریٹر امینو نوہو پھلالے کے مطابق گومی لوکل گورنمنٹ ایریا میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے، البتہ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ 900 سے زیادہ کسان اپنے کھیتوں تک پہنچنے کے لیے روزانہ ندی پار کرنے پر منحصر ہیں، لیکن صرف دو کشتیاں دستیاب ہونے کی وجہ سے اکثر بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔

ریاست زمفارہ، جو پہلے ہی معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جرائم پیشہ گروہوں سے نبرد آزما ہے، شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق دو ہفتے قبل سیلاب کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top