جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

14 ستمبر, 2024 15:12

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن یہ برتری کچھ ہی دیر برقرار رہ سکی۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کیا جب کہ  دوسرا گول کرکے انہوں نے بھارتی ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔

میچ کے تیسرے اور چوتھے ہالف میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کوملا لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرپائی اور اس طرح بھارت پاکستان کو شکست دیکر کامیاب ہوگیا۔

بھارت کے میچ جیتنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top