مقبول خبریں
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔
چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی لیکن یہ برتری کچھ ہی دیر برقرار رہ سکی۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنرپر گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کیا جب کہ دوسرا گول کرکے انہوں نے بھارتی ٹیم کی کامیابی یقینی بنائی۔
میچ کے تیسرے اور چوتھے ہالف میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کوملا لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرپائی اور اس طرح بھارت پاکستان کو شکست دیکر کامیاب ہوگیا۔
بھارت کے میچ جیتنے کے باوجود دونوں ٹیمیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔
پاکستان نے ایونٹ میں 5 میچز میں 2 میچ جیتے ہیں، ایک میں شکست اور دو میچ برابر رہے، جبکہ بھارت نے اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔