جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ماہرہ خان کے لباس سے متعلق بیان پر صارفین پھٹ پڑے

12 ستمبر, 2024 10:05

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لباس پر کہے اپنے ہی الفاظ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔

کچھ عرصے قبل آرٹس کونسل کراچی میں معروف شاعر انور مقصود کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے کیریئر، ثقافتی اقدار کی اہمیت اور ان کی پرورش پر اپنے خاندان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

گفتگو میں ماہرہ نے اپنی مرحومہ دادی کے بارے میں پیار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ بغیر آستین والے کپڑوں کو ناپسند کرتی تھیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی دادی کے بارے میں ہمیشہ محتاط رہتی تھی اور ان کے احترام میں بغیر آستین والے کپڑے پہننے سے گریز کرتی تھی۔’

مزید پڑھیں:ماہرہ خان نے گانے پر جلوے بکھیر کر مداحوں کو متوجہ کرلیا

اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ نوجوان نسل ذہین اور باشعور ہے، لیکن ثقافتی اقدار اور معمولی لباس پہننے کی روایت کو ترک نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا، "یہ تربیعت (پرورش) ضروری ہے اور اسے برقرار رہنا چاہئے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح ثقافت اور روایات نسل در نسل محفوظ رہتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق  وہ اپنی ذاتی حدود کو جانتی ہیں اور جو لباس ان کے لیے مناسب لگے، وہی پہنتی ہیں۔ ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے لباس کا انتخاب اپنے آرام اور پسند کے مطابق کرتی ہیں، نہ کہ کسی دباؤ یا تنقید کی وجہ سے۔

تاہم ان کے اس بیان پر آن لائن تنقید کی جارہی ہے اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف عوامی مواقع پر ماہرہ کی جانب سے آستین کے بغیر ملبوسات کو ترجیح دینے کی نشاندہی کی ہے۔

کچھ ناقدین نے ان کے ریمارکس کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے طرز زندگی کے انتخاب ان اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے جن کی وہ وکالت کرتی ہیں۔

شدید ردعمل کے باوجود ماہرہ خان کو بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے، مداحوں نے ان کی ایمانداری اور ثقافتی تحفظ کے بارے میں غور و فکر کے خیالات کو سراہا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top