جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شام میں 12 سال بعد سعودی عرب کا سفارتخانہ کُھل گیا

10 ستمبر, 2024 16:54

شام اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصہ سے جاری سفارتی کشیدگی کا بالاآخر خاتمہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی سفارت کار عبداللہ الحریص کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل بحال ہوگئے ہیں اور باقاعدہ طور پر خدمات سرانجام دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلق بحال ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودیہ عرب جلد اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکا کا دعویٰ

اس سے پہلے اگست کے وسط میں دمشق میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دمشق کے ایک ہوٹل میں جلد سعودی سفارتخانہ فعال ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے کنِ افراد پر حج کرنے کی پابندی لگادی؟

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2012 میں شام کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے دمشق میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سال 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات دوبارہ بحال ہونے کا اعلان کیا گیا اور محمد ایمن سوسان کو شام میں سعودی عرب کا سفیر تعیینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 14 سال بعد بحال ہوئے ہیں، جو خانہ جنگی کے باعث تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top