مقبول خبریں
سعودی حکومت نے کنِ افراد پر حج کرنے کی پابندی لگادی؟
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔
ہیلتھ ایڈوائزی میں عازمین حج کے لیے صحت کے حوالے سے سخت شرائط کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان سعودی مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
حج سیزن کے دوران متوقع شدید موسمی حالات کے جواب میں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صرف صحت مند اور متحرک عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔
گردے، دل، پھیپھڑوں، جگر یا کینسر سے متعلق پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ ڈیمنشیا یا متعدی بیماریوں جیسے ٹی بی اور کالی کھانسی میں مبتلا افراد کو حج میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی حکام نے زور دیا کہ تمام عازمین حج کو حج پر جانے سے قبل میننجائٹس، کوویڈ 19، سیزنل انفلوئنزا اور پولیو کے قطرے پلانے لازمی ہوں گے۔