جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

طبی عملے کی ہلاکت؛ اسرائیل پر حزب اللہ نے دھاوا بول دیا

08 ستمبر, 2024 17:01

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی حصے میں 3 طبی کارکنوں کی ہلاکت کے جواب میں صہیونی ریاست پر بمباری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ کیا، جس کے نیتجے میں 3 پیرا میڈیکل اسٹاف کے کارکنان ہلاک ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے فلق میزائلوں سے کریات، شمونہ، بسالیہ کی اسرائیلی بستیوں پر بمباری کی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ سے ناکامی پر بزدل اسرائیلی کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں آگ بجھانے کیلئے کام کرنے والی سول ڈیفنس ٹیم پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 کارکنان ہلاک ہوگئے۔

حزب اللہ کی اتحادی امل مومنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونیوالے 2 پیرا میڈیکل اسٹاف کا تعلق اسکی تنظیم سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top