مقبول خبریں
حزب اللہ سے ناکامی پر ‘بزدل اسرائیلی کمانڈر’ نے استعفیٰ دے دیا
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیخلاف مسلسل ناکامی پر اسرائیلی زمینی فوج کے کمانڈر نے دلبرداشتہ ہوکر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی زمینی فوج کے کمانڈر تمیر یاداری نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ کے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے بعد ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔
تمیر یاداری گزشتہ تین سالوں کے دوران اسرائیل کی زمینی افواج کے سینئر کمانڈر تھے، اسرائیلی فوج میں انکے متبادل کی تلاش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیل کو کمزور قرار دیدیا
اسرائیلی فوج نے ہزیمت سے بچنے کیلئے پیغام جاری کیا ہے کہ تمیر یاداری فی الحال چھٹی پر جائیں گے اور پھر فوج میں "اہم عہدوں” کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ یادری کا استعفی حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کے دوران دیا گیا ہے۔