جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تباہ حال غزہ کے جینن شہر میں اسرائیل فلسطینیوں کی عمارتیں بلڈوز کرنے لگا

31 اگست, 2024 19:02

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بےدخل کرنے کیلئے غزہ کی پٹی کے مقبوضہ شہر جنین میں عمارتیں بلڈوز کرنا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے، اس دوران نہتے 40 مظلوم فلسطینیوں کو بھی شہید کردیا گیا جبکہ فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بول دیا۔

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘سیاسی وجوہات کی وجہ سے نیتن یاہو جنگ ختم نہیں کرنا چاہتا’

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اُڑا رہے ہیں اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کا منصوبہ

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top