مقبول خبریں
فلاڈیلفیا کوریڈور؛ فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کا منصوبہ
قابض اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم کی نئی داستان رقم کرنے کیلئے غزہ کو مصر سے ملانے والی سرحد فلاڈیلفیا کوریڈور میں فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ حماس سے معاہدے کیلئے سمجھوتا کرنے پر مجبور کرنے کیلئے بضد ہے تاہم مصر اور مزاحمتی تنظیم رفح کراسنگ اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں اسرائیلی افواج کی موجودگی کے خلاف ہیں۔
کابینہ کے 8 ارکان نے اس اقدام کی حمایت کی اور وزیر دفاع یوآو گالانٹ نے اس اقدام کی مخالفت کی جبکہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں
اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور فوج رکھ کر جنگ بندی مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم مصر اور حماس ایسا نہیں چاہتے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ حماس، اسلامی جہاد نے بھی شرط رکھ دی
واضح رہے کہ فلاڈیلفیا کوریڈور مصر اور غزہ کی سرحد پر 14 کلومیٹر طویل ایک تنگ پٹی ہے جس پر اسرائیل نے غزہ پر حملہ کرنے کے بعد قبضہ کرلیا تھا۔