جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

6 ماہ میں 40 ہزار سے زائد عمر رسیدہ افراد کا گھر پر اکیلے مرنے کا انکشاف

31 اگست, 2024 16:40

2024 کی پہلی ششماہی کے دوران جاپان میں تقریبا 40 ہزار افراد کا صرف اپنے گھروں میں ہی  مردہ پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے تقریبا 4 ہزار افراد کو ان کی موت کے ایک ماہ سے زیادہ عرصے جبکہ 130 افراد کو پورے ایک سال تک دریافت نہیں کیا گیا تھا۔

پولیس ایجنسی نے یہ رپورٹ اس امید میں جاری کی ہے کہ اس آبادی کے ایک بڑے حصے کے تنہائی میں رہنے اور مرنے کے بڑھتے ہوئے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی جائے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکیلے رہنے والے کل 37،227 افراد گھر پر مردہ پائے گئے جن میں سے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد 70 فیصد سے زیادہ تھے۔

ایک اندازے کے مطابق گھر پر اکیلے مرنے والے 40 فیصد افراد ایک دن کے اندر ہی مل گئے اور موت کے ایک ماہ بعد تقریبا 3939 لاشیں برآمد ہوئیں۔

لاشوں کی دریافت سے پہلے کم از کم ایک سال تک 130 اموات پر توجہ نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7498 لاشوں کا ایک بڑا  گروپ 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کا ہے جبکہ 75 سے 79 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 5920 ہے۔

جاپانی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اینڈ سوشل سیکیورٹی ریسرچ نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ 2050 تک جاپان میں 10.8 ملین معمر شہری اکیلے رہیں گے اور 23.3 ملین سنگل پرسن گھرانے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top