جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کیلئے نمازِ جمعہ کا وقفہ ختم

30 اگست, 2024 19:42

ہندو انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمان دشمن پالیسی کے تحت ریاست آسام میں نمازِ جمعہ کا وقفہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام میں ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے آسام کی قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کی نماز کیلئے مختص 2 گھنٹے کے وقفے کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے پیداواری صلاحیت بڑھانے کی طرف قدم قرار دیا۔

حکمراں جماعت نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے اعلان جمعہ کے روز کیا اور پرانی شق ختم کردی، جس میں مسلمان اراکین اسمبلی سمیت عملے کے ارکان کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے وقفہ کرنے کی اجازت تھی۔

مزید پڑھیں: بھارت مخالف پوسٹ لائک کرنے پر بنگلادیشی طالب علم کو ملک سے نکال دیا

بی جے پی کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نمازِ جمعہ کے 2 گھنٹے کے وقفے کو ختم کر کے آسام اسمبلی نے پیداواری صلاحیت کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ آسام اسمبلی میں مسلمان اراکین کیلئے نمازِ جمعہ کے وقفےکا رواج مسلم لیگ کے سید سعد اللہ نے 1937 میں متعارف کرایا تھا۔

اسکرین گریب/ایکس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top