جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شردھا نے بچپن میں کس اداکار کو پروپوز کیا؟ نام سامنے آگیا

29 اگست, 2024 14:22

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ورون دھون کو پروپوز کیا تھا، جس کو اداکار نے مسترد کردیا تھا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی بچن کی محبت کے حوالے سے گفتگو بتایا کہ یہ بہت پرانی کہانی ہے، جب میں نے ورون دھون کو پروپوز کیا تھا۔

شردھا نے کہا کہ ہم دونوں اپنے والد کے شوٹنگ سیٹ پر گئے تھے، مجھے بچپن میں ورون پر چھوٹا سا کرش تھا، ہم پہاڑ کی چوٹی پر گئے وہاں پر کھیلتے کھیلتے میں نے ورون سے بولا میں ایک بات الٹا بولوں گی تو آپ اس کا مطلب سمجھ جانا۔

مزید پڑھیں: ہاردک، نتاشا کی طلاق؛ اداکارہ کا محبت کا پیغام کس کیلئے؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میں نے ورون کو یو لو آئی کہا بولا تو ورون نے سننے کے بعد جواب دیا کہ مجھے لڑکیاں پسند نہیں ہیں، بعدازاں بھاگ گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور ورون دھون نے فلم اے بی سی ڈی 2، سٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top