جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کی اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون حملوں کی بارش

25 اگست, 2024 16:59

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے قابض اسرائیل پر 300 سے زائد راکٹوں اور ڈرون حملوں کی بارش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ہاتھوں بیروت کے مضافات میں اپنے سینئر کمانڈر فواد شکر کے قتل پر ردعمل پر اسرائیل کے کئی مقامات پر 320 سے زائد راکٹوں اور ڈرون حملوں سے صہیونی افواج کو چونکا دیا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت پر یہ مزاحمتی گروپ کا حملہ پہلا مرحلہ تھا، اسرائیل تیار رہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا صیہونی فوج سے متعلق اہم خطاب متوقع

دوسری جانب اسرائیل نے دارالحکومت تل ابیب کے بین گوریان ائیر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں۔

میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے فائر کیے گئے درجنوں راکٹ مقبوضہ علاقوں پر گرے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں اسرائیل نے حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کردیا

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گزشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض رجیم کی کھلی جارحیت اور وحشیانہ جرائم کے جواب میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top