مقبول خبریں
حزب اللہ کا صیہونی فوج سے متعلق اہم خطاب متوقع
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ آج شام قوم سے 6 بجے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ آج اہم تقریر کریں گے جس میں متوقع ہے کہ اسرائیل پر حزب اللہ کے تازہ حملوں اور صیہونی فوج کو پہنچنے والے نقصانات پر تفصیلی خطاب کریں گے۔
حزب اللہ نے جولائی میں بیروت کے قریب اپنے فوجی سربراہ فواد شکر کی شہادت پر جوابی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ نے علی الصبح اسرائیل پر 320 میزائل داغے جس کی ذمہ داری قبول کی گئی، جب کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر بھی حملوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کا امکان ہے۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے کہا ہے کہ اس دن کا ’فوجی آپریشن‘ "آج کے لئے ختم ہو گیا ہے” اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ بعد میں اسرائیلی بیانات کا جواب دینے کے لئے ایک تقریر کریں گے۔