جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ممکنہ بارشیں؛ کراچی میں ایمرجنسی نافذ

24 اگست, 2024 20:00

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارشوں کے الرٹ پر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

جی ٹی وی کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ شہر قائد میں 27 سے 31 اگست تک گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی پر کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ متعلقہ عملے کی چھٹیاں معطل کردی ہیں۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی 5 روز تک بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ 27 سے 31 اگست تک کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں مون سون کی بارشوں کا امکان

سمندر میں طغیانی کے پیش نظرماہی گیروں کو مقررہ دورانیے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 25 اگست سے سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سسٹم کے حوالے سے باقاعدہ الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق طاقتور ہوا کا کم دباؤ اس وقت وسطی بھارت پرموجود ہے جو آئندہ دنوں میں مغرب کی جانب حرکت کرتا ہوا 25 اگست کی شام و 26 اگست کی صبح تک مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔

اسی طرح 25 اگست سے 30 اگست کے دوران بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈالہیار، مٹیاری، عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top